
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لکی مروت کے غیور قبائل خوارج کے قلع قمع کیلئے پرعزم
لکی مروت کے غیور قبائل خوارج کے قلع قمع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لکی مروت کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ اب لکی مروت کے عوام نے بھی اس عفریت سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لکی مروت میں پولیس اور عوامی امن کمیٹی نے مشترکہ آپریشن میں خوارج کےاہم ٹھکانے کو آگ لگا دی جبکہ ایک سہولتکار کو جہنم واصل کردیا۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت کے غیور قبائل نے فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں خارجی منتظر اشنا اور خارجی عمران عرف علی کے گھروں کو مسمار کرکے جلا دیا۔
تصادم کے دوران خارجی منتظراشنا کا چھوٹا بھائی، جو دہشت گردی کی کارروائیوں کا سہولتکار تھا، فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، یہ کارروائی ایک ایسے واقعے کے بعد کی گئی جب لکی مروت کے بہادر رہائشیوں نے بے خوفی سے دہشت گرد کمانڈر فتح وزیر کو جہنم واصل کردیا تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے بہادر سپوتوں کا یہ عمل دہشتگردوں بلخصوص فتنتہ الخوارج کے لئے واضح پیغام ہے کہ اب وہ ان کے ڈر اور خوف میں نہیں آئیں گے، پولیس اور عوامی امن کمیٹی کی کارروائی دہشتگردی کے سہولت کاروں کو واضح پیغام ہے کہ ان کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔
دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ لکی مروت کے بہادر اور غیور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News