Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں، آغا سراج درانی

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں، آغا سراج درانی
آغا سراج درانی

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں، آغا سراج درانی

کراچی: سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

آغا سراج درانی نے کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستانی معاملات سے متعلق جو شوشا چھوڑا گیا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اپنا قانون ہے اور امریکہ کا اپنا قانون ہے، دس برس اسپیکر رہا ہوں، اب بوجھ اتر گیا ہے، میرے زمانے میں سخت اپوزیشن تھی، سندھ اسمبلی نے پاکستان بنایا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کی طرح ہی چلانا چاہیے، اپوزیشن کبھی بھی فرینڈلی نہیں ہوتی، اگر اپوزیشن کو ہاؤس میں موقع نہیں ملے گا تو باہر بولیں گے، بہتر ہے ہاؤس میں اپنی بھڑاس نکالیں۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ نیب ترمیم کے تحت ہمارا کیس بنتا نہیں ہے، چھ سال ہوگئے ہیں اسی طرح کیس چل رہا ہے، عدالت جب بلاتی ہے حاضر ہوتے ہیں، پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی لیڈر اور کارکنان نے ہمیشہ مقدمات کا سامنا کیا ہے، اگر مقدمات مقررہ مدت میں نمٹائے نہیں جاتے تو انہیں ختم کردینا چاہیے، تاریخ پر تاریخ کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ عدالتوں میں آتے رہیں، تیس برسوں سے میڈیا ٹرائل ہورہا ہے، مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے جو حقائق ہیں وہ سامنے آجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر