Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آگئے

Now Reading:

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آگئے

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے شرپسندوں سے ملک کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے، شر پسندوں نے احتجاج کی آڑ میں رینجرز اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔

پنجاب رینجزز کے اہلکاروں کے مطابق شرپسندوں نے ان پر باقاعدہ حملہ کیا، نائیک محمد سفیر نے بتایا کہ میں 26 نمبر ڈیوٹی پر تھا جب مظاہرین نے ہم پر تشدد کیا، مظاہرین نے لاٹھی چارج کیا، پتھر مارے، ہم سے ہیلمٹ اور شیٹ بھی چھین لی، ڈنڈے مار کر میرے ناک کی ہڈی اور ٹانگ کو توڑ ڈالا۔

پنجاب رینجرز کے سپاہی محمد آصف کے بیان کے مطابق 26 نمبر ڈیوٹی کے دوران شرپسندوں نے چھ ساتھیوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ پرتشدد واقعات کے چشم دید گواہ پنجاب رینجرز کے سپاہی عرفان بھی ہیں، انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے حملہ کیا، پتھر اور فائرنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور شیلڈیں چھین لی، میری بازو اور ٹانگ کو توڑ ڈالا اور میں بے ہوش ہو گیا۔

Advertisement

    سپاہی شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ پی ٹی ائی کے شرپسندوں نے ہم پر پتھر برسائے، ہمارے پاس صرف Anti Roits شیلڈ پتھراؤ سے بچاؤ کے لیے تھی، ان شر پسندوں کی فائرنگ سے فائر ساتھی کے ہیلمٹ کو لگا، سر پر فائر لگنے سے ساتھی شدید زخمی ہو گیا، زخمی ساتھی اس وقت آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر