
مریم اورنگزیب کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت سے متعلق بیان سامنے آگیا
لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گزشتہ شب طبعیت کی خرابی پر شریف میڈیکل سٹی آئی تھیں، ان کا تھائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز طبعیت ٹھیک ہونے پر کچھ دیر میں شریف میڈیکل سٹی سے گھر روانہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی، انہوں نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں چیک اپ کرایا، انکو گلے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم طبی معالجین نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید برآں مریم نواز کو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News