
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ترجمان اقتصادی امور احد چیمہ کے مطابق معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، جبکہ قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں۔
احد چیمہ نے مزید یہ بھی کہا کہ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News