Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتشار اور فساد کی کوشش کو روکنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

انتشار اور فساد کی کوشش کو روکنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ
انتشار اور فساد کی کوشش کو روکنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ

انتشار اور فساد کی کوشش کو روکنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: امن وامان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں انتشار اور فساد کی کوشش کو روکنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، خواجہ آصف، احد چیمہ، اعظم نذیر، عطاتارڑ، رانا ثناءاللہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں انتشار اور فساد کی کوشش کو روکنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی۔

ٹاسک فورس کے سربراہ وفاقی وزیرداخلہ ہوں گے، ٹاسک فورس میں وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات شامل ہوں گے جب کہ ٹاسک فورس میں سیکیورٹی فورسز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

Advertisement

ٹاسک فورس 24 نومبر کو انتشار پھیلانے میں ملوث مسلح افراد کی نشاندہی کرے گی، انسداد فسادات فورس بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہوگی۔

انسداد فسادات فورس کو بین الاقوامی معیار کے ساز و سامان سے لیس کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وفاقی فرانزک لیب کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا، وفاقی پراسیکیوشن سروس کو مضبوط کرنے اور افرادی قوت بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر