
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر اہمیت کا حامل تھا، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر اہمیت کا حامل تھا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے اہمیت کے حامل تھے جب کہ دونوں ممالک کے دورے انتہائی کامیاب رہے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے، دورہ سعودی عرب میں ملاقاتیں تعمیری اور نتیجہ خیز رہیں جب کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں سائیڈلائنز میں سعودی ولی عہد سے ملاقات خوش آئند رہی، سرمایہ کاری سے متعلق ایم او یوز پر پیشرفت جاری ہے، سعودی عرب نے آئی ایم ایف معاہدے پر ہماری مدد کی۔
وفاقی وزیراطلاعات کہتے ہیں کہ ہماری معیشت مستحکم ہورہی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، سعودی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں پاکستان نے اسرائیلی مظالم پربات کی، عالمی سطح پر بھی پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا، وزیراعظم نے ریاض میں کانفرنس کے دوران بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
عطاتارڑ مزید کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا، وزیراعظم ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ اٹھاتے ہیں جب کہ قطرکے ساتھ توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News