Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہونگے، عطاء تارڑ

Now Reading:

پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہونگے، عطاء تارڑ

پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہونگے، عطاء تارڑ

دوحہ: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہوں گے ۔

وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے قطر کے وزیر ثقافت عبدالرحمان بن حماد الثانی کی خصوصی دعوت پر فارج ال فن فیسٹیول میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے قطر کی وزارت ثقافت اور وزیر ثقافت عبدالرحمان بن حماد الثانی کو فیسٹیول کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد دی۔

فیسٹیول کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی تاجکستان کی وزیر ثقافتMatlubakhon Sattoriyen اور عراق کے وزیر برائے ثقافت ڈاکٹر احمد ال فکک ال بدرانی کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔

اس موقع پر عطاء تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے کی لگن ایک اعزاز ہے، فارج الفن جیسے ایونٹس ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کا اظہار ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا وژن ہے، ایسے ایونٹس اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی احترام کو بڑھانے اور مشترکہ ورثے کا تبادلہ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے عالمی سطح پر فن کے منظر نامے کیلئے روایتی اور جدید قطری فنون پیش کرنے میں فارج ال فن فیسٹیول کے گراں قدر کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی وزارت ثقافت و قومی ورثہ ثقافتی تعاون کے فروغ جیسے اقدامات کی حمایت کرے گی، پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور قطر نے ثقافت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس معاہدے کے تحت 132 فن پاروں کو قطر بھیجا گیا ہے تاکہ انہیں ”منظر۔آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر آف پاکستان 1940ءسے اب تک“ کے تحت قطر میوزیم میں نمائش کے لئے پیش کیا جا سکے۔

فارج الفن فیسٹیول 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک جاری رہے گا، فیسٹیول میں قطر کے متنوع جدید فنون کو پیش کیا جائے گا۔

فارج الفن فیسٹیول فنکاروں، تخلیق کاروں اور ثقافت سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اس فیسٹیول میں پورے خطے بشمول دنیا بھر سے فنکاروں کو ورکشاپس اور سیمینارز میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر