Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اربن فلڈنگ روکنے کیلئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اربن فلڈنگ روکنے کیلئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کا ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اربن فلڈنگ دریائی سیلاب اور رودکوہی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے عوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا اور اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت دیتے ہوئے روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔

دوران اجلاس سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے، فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی اور اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا، لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطرپر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، اسحاق ڈار
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر