
کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل؛ پولنگ کل ہوگی
کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پولنگ کل 14 نومبر کو ہوگی۔
کراچی کے 6 اضلاع میں چار چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور چار وارڈ کونسلرز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے، ضلع ملیر ٹی ایم سی بختاور یوسی 9 میں چیئرمین اور ٹی ایم سی ابراہیم حیدری یوسی 7 میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔
ضلع کورنگی میں ٹی ایم سی ماڈل کالونی یوسی 7 میں چیئرمین، ٹی ایم سی لانڈھی یوسی 6 میں وائس چیئرمین اور ٹی ایم سی کورنگی یوسی 7 میں وارڈ کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔
اس کے علاوہ ضلع غربی میں ٹی ایم سی منگھوپیر یوسی 5 میں وارڈ کونسلر کی نشست اور ضلع جنوبی میں ٹی ایم سی صدر یوسی 13 میں چیئرمین کی نشست پر پولنگ ہوگی۔
ضلع وسطی میں ٹی ایم سی لیاقت آباد یوسی 7 میں چیئرمین اور ٹی ایم سی گلبرگ یوسی 5 میں وائس چیئرمین اور ضلع کیماڑی میں ٹی ایم سی بلدیہ یوسی 10 میں وارڈ کونسلر کے نشست پر پولنگ ہوگی۔
کراچی کی مختلف کیٹیگریز کی 10 بلدیاتی نشستوں پر 68 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں شہر میں 167 پولنگ اسٹیشن میں سے 136 کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے جبکہ 26 پولنگ اسٹیشن حساس اور 5 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 16 سے 18 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News