Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ؛ صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی مذمت

Now Reading:

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ؛ صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی مذمت
صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کردی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اوچت کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے پر پاکستان کے مختلف سیاسی رہنماؤں اور حکومتی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے جس کی کوئی معافی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے حملے میں قیمتی جانی نقصان پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے اس واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

وزیرِ اعظم نے ضلع کرم میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

Advertisement

انہوں نے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی اور اس واقعے میں ملوث شرپسندوں کی نشاندہی ککے انہیں سخت سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ معصوم شہریوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کی حیوانیت کا مظاہرہ ہے اور ان کی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے بھی اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی اور اسے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والا انتہائی بربریت کا مظاہرہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے جب کہ انہوں نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

Advertisement

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی اس وحشیانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قاتلانہ اور گھناؤنے جرائم کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے اس حملے کو ایک وحشیانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ ان ناسور عناصر کا جلد خاتمہ ضروری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر