Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہید رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ؛ ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے بیانات سامنے آگئے

Now Reading:

شہید رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ؛ ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے بیانات سامنے آگئے
شہید رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ؛ ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے بیانات سامنے آگئے

شہید رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ؛ ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد: شہید رینجرز اہلکاروں پر شر پسندوں کی جانب سے گاڑی سے کچلنے پر ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے چشم کشا بیانات منظر عام پر آگئے۔

گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سیاسی شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی سے کچل دیا تھا۔

اس حادثت کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے جب کہ اسلام آباد پولیس کے بھی تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اس حوالے سے ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے جوانوں کے اہم بیانات منظر عام پر آئے ہیں۔

ایک رینجرز اہلکار نے بتایا ’’رات دو سے تین بجے کا وقت تھا جب میں جی ٹین میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ دھرنے والی سائیڈ سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی جو رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مار کر آگے نکل گئی‘‘۔

Advertisement

دوسرے رینجرز اہلکار نے مزید بتایا ’’ہم جی ٹین اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ دھرنے والے مقام سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی جس نے ہمارے ساتھیوں کو کچل ڈالا جب کہ گاڑی کی لائٹس بھی بند تھیں اور اس نے ہمارے جوانوں کو سیدھا نشانہ بنایا‘‘۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور رینجرز اہلکاروں کے بیانات کی مدد سے جھوٹ پھیلانے والے عناصر بے نقاب ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر