
کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملہ؛ تفتیش کیلئے جے آئی ٹی قائم
کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، گرفتار ملزم محمد جاوید اور گل نساء سے 8 رکنی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنادیا گیا ہے جبکہ تینوں حساس اداروں، رینجرز، اسپیشل برانچ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے کے افسران آئی ٹی میں شامل ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر دو چینی شہریوں کو قتل کردیا گیا تھا دو ملزمان گرفتار کیے گئے تھے، جے آئی ٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لے سکتی ہے۔
جے آئی ٹی کو 15 روز میں دونوں ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان کو سندھ اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News