
وزیر اعظم کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر
وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر دو بجے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرنی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی خرابی طبیعت کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News