
ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق 26ویں آئینی ترامیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام پر بات ہوگی۔
سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں جسٹس منصورعلی، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں اعظم نذیر تارڑ، منصورعثمان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News