
ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
انہوں کہا کہ دہشت گردوں کو بہت جلد ان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور قوم کو اس ناسور سے نجات ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News