
ملک بھر کے حج بینک کو آرڈینیٹرز کی تربیت کا آغاز
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 15 نامزد بینکوں کے حج کوآرڈینیٹرز کی تربیت کا آغاز کردیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق تربیت کا مقصد بینک کوآرڈینیٹرز کو حج پورٹل کی تربیت فراہم کرنا ہے، کوآرڈینیٹرز کو عازمین حج کے گروپ بنانے، پیکیج اور فارم پراسیسنگ کی تربیت دی جائے گی۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزارت کے حج پورٹل پر عازمین حج کے کوائف کا درست اندراج یقینی بنایا جائے، تربیت کا عمل 17 نومبر تک جاری رہے گا۔
ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ حج آئی ٹی سیل کے ڈائریکٹر حکیم خٹک اور جمیل الرحمن اور حج آئی ٹی سیل کے دیگر افسران بینک عملے کو تربیت فراہم کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ 15 نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 18 سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پندرہ نامزد بینکوں کی سیکڑوں برانچوں میں آن لائن حج درخواستوں کی وصولی ہوگی، مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل پر پیپر لیس فارم براہ راست پراسیس کیے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر سیکڑوں بینک برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News