
پی بی 8 سبی پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ تبدیل
کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 8 سبی پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی بی 8 سبی پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ اب 17 نومبر کو ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کیلئے تاریخ میں تبدیلی سبی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ میں توسیع بلوچستان حکومت کی درخواست پر کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی بی 8 سبی پر پولنگ کیلئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News