اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیروباڈی ایئرکرافٹ پارکنگ سہولت میں اضافہ
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیروباڈی ایئرکرافٹ پارکنگ سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق وایڈباڈی ایئرکرافٹ اسٹینڈز کو نیروباڈی ایئرکرافٹ آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا، جبکہ پیچیدہ نوعیت کا منصوںہ مکمل ہونے سے مسافروں کے لیے سہولت اور ائیرپورٹ آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر فی الحال چھ نیروباڈی ایئرکرافٹ بریجز اور نو وایڈ باڈی ایئرکرافٹ بریجز اپریشنل ہیں۔
پی اے اے کے مطابق پہلے مرحلے میں تین وایڈباڈی بریجز کو نیروباڈی ایئرکرافٹ آپریشنز کے لیے قابل استعمال بنایا گیا، پہلے مرحلے میں کامیابی سے پیسنجر بورڈنگ بریجز کی مد میں 136 ملین روپے کی اضافی آمدنی ہوئی، جبکہ عنقریب پانچ مزید وایڈ باڈی ںریجز اسٹینڈز پر نیروباڈی ایئرکرافٹ آپریشنز شروع کیے جاسکیں گے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اس منصوبہ کی کامیابی سے 8 وایڈ باڈی ںریجز پر نیروباڈی طیاروں کا آپریشن ممکن ہو سکے گا، جبکہ مقامی طور پر مکمل کئے گئے منصوبہ سے مسافروں کی سہولت اور آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ منصوبہ کے کامیاب نفاذ سے ایئرکرافٹ ٹرن راؤنڈ ٹائم اور کاربن کے اخراج میں بھی کمی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
