Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی

Now Reading:

یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی
رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

ایف پی سی سی آئی میں متحدہ عرب امارات کے  53ویں قومی دن “عید الاتحاد” کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

یو اے ای کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں بھی تقریب موجود تھے۔

تقریب میں شہر بھر کی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Advertisement

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے سفیر اور قونصل جنرل کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کو یو اے ای کے 53 ویں قومی دن پر بہت بہت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب ممالک پاکستان کا قریبی دوست بھی ہے، یو اے ای کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی ہیں، یو اے ای نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے اے ہم سب کے لئے ایک بہت بڑی مثال ہے، پاکستان اور یو اے ای دو دوست ہیں، یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

 عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ، یو اے ای نے پاکستان کی مشکل صورتحال پر ہمیشہ ہر سطح پر مدد کی ہے، یو اے ای میں لاکھوں پاکستانی ملازمتیں بھی کرتے ہیں، پاکستانی یو اے ای سے دوسری نمبر پر ترسیلات زر سب سے زیادہ بجھتے ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ میں عید الاتحاد کی سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عزت مآب سفیر کی فیڈریشن ہاؤس آمد ایک اعزاز ہے، ہمارا دہائیوں کا عزت و تکریم کا تعلق ہے، مشکل حالات میں ہمارا باہمی تعاون رہا ہے، یو اے ای پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دو قومیں نہیں دو بھائی ممالک ہیں، یو اے ای نے پاکستان کی نمو اور پائیداری میں بھرپور تعاون کیا ہے، پاکستان نے یو اے ای کی ڈویلپمنٹ میں کافی تعاون کیا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ممالک کے مابین باہمی اعتماد سے خطے میں امن کو فروغ ملا ہے، یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے اہم شراکت دار ہے، گلوبلائزیشن کے اس دور میں پاک یو اے ای دوستی دونوں ممالک کی ترقی کا سبب بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر