Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سے درخواست ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کیا جائے، عاطف اکرام شیخ

Now Reading:

حکومت سے درخواست ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کیا جائے، عاطف اکرام شیخ
رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کیا جائے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر سے وزارت پیٹرولیم سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے،  جبکہ ہزاروں ٹن مال پورٹ پر رکا ہوا ہے اس ہر دیٹینشن کی مد میں چارجز لگ رہے ہیں۔

 عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ پالیسی بنائی جائے تاکہ پورٹ پر رکے ہوئے کیمکلز کو کلیئرکرایا جائے،  جبکہ ہزاروں ٹن مال پورٹ پر رکا ہوا ہے، اس میں آرگینک پیٹرول کیمیکل کا مال بھی پورٹ پر رکا ہوا ہے، اگر تحفظات ہیں، کوئی پالیسی ہے ہمیں بتایا جائے بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1934  یہ ایکٹ ہے، اس ایکٹ کو  غلط انداز  میں پیش کیا جارہا ہے، یہ ترمیم ایک سال میں لائی گئی ہے ایک سال کے لیے اس ایکٹ کو موئخر کیا جائے، جبکہ تافتان بارڈرز میں ہائیڈروکاربن میں حادثہ ہوا تھا اسے واقعے کو غلط انداز پیش کیا گیا۔

 عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ صرف ایک لیٹر جاری ہونے سے کنفیوژن پیدا ہوگئی ہے، اس میں ہزاروں کییکلز ہیں چیپٹر 27 میں ہائیڈروکاربن ہیں، ٹیکسٹائل پینٹ کی صنعت لیدر کی صنعت ان کیمیکلز رکنے سے بند ہونے جارہی ہے۔

Advertisement

کانفرنس میں سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ یہ ساری مصنوعات پہلے بھی امپورٹ ہوتی رہی ہیں، وزارت پیٹرولیم سے لیٹر جاری کیا جاتا ہے کہ اس میٹیریل کو روک دیا جائے، اس وقت پورٹ پر یہ سارے صنعتی کیمیکلز ہیں۔

ثاقب فیاض نے کہا کہ اگر پیٹرولیم سے متعلق کوئی لیٹر جاری ہوا ہے تو انتہائی غلط ہے، پورٹ میں پھنسے مال کے باعث کاسٹ میں ڈبل اضافہ ہوگیا ہے۔

 ثاقب فیاض نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے آپ کا ایجنڈا اصلاحات کا ہے لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے، وزیراعظم فوری مداخلت کریں اور فوری آرڈرز کریں اور پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کو ریلیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایکٹ کو 6 ماہ کے لیے وقت درکار ہوگا اس سے پہلے اس پر کام نہیں ہوسکتا، اس طرح کام متاثر ہورہا ہے صنعتیں بند ہوں گی اس سے معیشت بری طرح متاثر ہوگی، اس سے تمام تاجروں نے اپنی ایل سیز کو رکوادیا ہے۔

ثاقب فیاض نے کہا کہ وزرات کامرس پیٹرولیم اور وزیر خزانہ سے درخواست کرتا ہوں فوری اس مسئلے کو حل کیا جائے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھایا جائے اور اس مسئلے کے حل کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا جائے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنعت بند ہونے جارہی ہے دو ماہ لگتے ہیں مال آنے میں، اگر حکومت بعد میں کہے گی تو دو مہینے بعد ایل سیز کھولے گی، وزیراعظم آرڈرز تمام انڈسٹریل خام مال کو ریلیز کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر