Advertisement
Advertisement
Advertisement

گذشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

Now Reading:

گذشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
گذشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

گذشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی: گذشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہید نائیک محمد رمضان اور سپاہی گلفام خان شہید کی نماز جنازہ  چکلالہ میں ادا کی گئی۔

 

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات سمیت وفاقی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی جب کہ سینئر سول اور فوجی افسروں کی بڑی تعداد بھی شہداء کی نماز جنازہ میں شریک تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے ہیں، شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا جب کہ شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس اور تعلق راولپنڈی، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال اور تعلق سبی سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر