Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

Now Reading:

کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

کراچی کی 10 میں سے 9 بلدیاتی نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 8 نشستوں پر میدان مار لیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں جبکہ جماعت اسلامی لیاقت آباد سمیت اپنی دیگر نشستوں سے بھی محروم ہو گئی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کیے۔

اس کے علاوہ کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلزپارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی، تاہم حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔

Advertisement

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر یو سی 9 کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بابر مگسی 2493 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی امیدوار نعمان احمد 528 اور آزاد امیدوار عزیر علی کو 121 ووٹ ملے۔

لانڈھی ٹاؤن یو سی 6 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار عمیر احمد خان درانی 1775 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالرحمان 816 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

چیئرمین کی ایک نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے، ضلع کورنگی یوسی 7،چیئرمین کی نشست کانتیجہ جاری نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ  پی پی امیدواروں کی کامیابی پر جیالوں نے جشن منایا، مختلف پولنگ اسٹیشنز کے باہر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر