
پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کردینا قابل مذمت ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کردینا شرمناک حرکت اور قابل مذمت ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے پر گنڈاپور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہر وقت جلسہ جلوس کی آڑ میں فساد گروپ “احتجاج ہمارا حق ہے” کہ نعرے لگاتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کسان، کارکنوں، نابینا افراد کے کندھے استعمال کرکے ہلہ شیری دیتا ہے، جبکہ اپنے صوبے میں واقعی پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کو احتجاج کرنے پر معطل کردیتا ہے، واہ رے منافقت۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق پر چڑھائی کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ریسکیو اہلکاروں کو ترقیاں اور اضافی تنخواہیں دی جاتی ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کردینا شرمناک حرکت اور قابل مذمت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News