
موسم سرما کے لئے بجلی پر ونٹر پیکج کی باضابطہ منظوری متوقع
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موسم سرما کے لئے بجلی پر ونٹر پیکج کی باضابطہ منظوری متوقع ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں موسم سرما کے لئے بجلی پر ونٹر پیکج کی باضابطہ منظوری متوقع ہے جب کہ پاور ڈویژن ونٹر پیکج سمری منظوری کے لئے ای ای سی میں پیش کرے گا۔
ای سی سی سے منظوری کے بعد ونٹر پیکج کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، موسم سرما میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 26 روپے ریلیف دینے کی تجویز ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف دیا جائے گا، اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دینے کی تجویز ہے۔
پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے ہوگا، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔
پیکج کا اطلاق اضافی 25 فیصد تک یونٹس کے استعمال پر کرنے کی تجویز ہے، گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 روپے سے 26 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز ہے۔
علاوہ ازیں کمرشل صارفین کو 13.46 روپے سے 22.71 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز ہے جب کہ صنعتی صارفین کو5.72 روپے سے 15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News