Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان حکومت اور یو این ڈبلیو ایف پی کے درمیان معاہدہ طے

Now Reading:

بلوچستان حکومت اور یو این ڈبلیو ایف پی کے درمیان معاہدہ طے
بلوچستان حکومت اور یو این ڈبلیو ایف پی کے درمیان معاہدہ طے

بلوچستان حکومت اور یو این ڈبلیو ایف پی کے درمیان معاہدہ طے

کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور یونائیٹڈ نیشن ورلڈ فوڈ پروگرام (یو این ڈبلیو ایف پی) کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پاگیا۔

بلوچستان حکومت اور یونائیٹڈ نیشن ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 39 پرائمری اسکولوں میں 13,800 بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔ معاہدے پر سیکرٹری تعلیم راحیلہ حمید درانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر یو این ڈبلیو ایف پی مس کوکو نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ اگلے سال طلباء کی تعداد 20 ہزار تک بڑھادی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاہدے کا دورانیہ دو سال ہوگا اور اس میں تقریباً 1.5 بلین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ دن بلوچستان کے لیے ایک اہمیت کا حامل ہے اور معاہدہ 2025 تک جاری رہے گا۔

Advertisement

ڈپٹی ڈائریکٹر یو این ڈبلیو ایف پی مس کوکو نے اس کامیاب معاہدے کے لیے بلوچستان حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس دن کا بے صبری سے انتظار تھا جب کہ انہوں نے بلوچستان حکومت کے تعاون کو سراہا۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے اور وہ محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیے بھرپور کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد تعلیمی اداروں میں بچوں کی صحت کو بہتر بنانا اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ بلوچستان کے تعلیمی نظام میں اہم تبدیلیاں لانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور علاقے میں بچوں کی بہتر تعلیم اور صحت کی فراہمی میں مددگار بھی ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر