Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس انتخابات میں اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیں، منعم ظفر

Now Reading:

اس انتخابات میں اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیں، منعم ظفر
ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، منعم ظفر

ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ 14  نومبر کو پورے صوبے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس میں کراچی میں دس نشستوں پر ضمنی بلدیاتی  انتخابات ہو رہے ہیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ایک بار پھر دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے، وہ پارٹیاں جو بلدیاتی انتخابات کے خوف شدہ ہیں کہ کہیں ان کی سیاست عوام کے سامنے نہ آجائے، ماضی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جس کے 14 کیسز ابھی بھی ٹریبونلز میں چل رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمشنر سندھ کو  خطوط کی شکل میں انتخابات میں دھاندلی کی آگاہی دی ہے، لیاقت آباد یو سی میں 2000 ووٹرز ایسے شامل کئے گئے ہیں جن کا پتا لیاقت آباد کا نہیں ہے، جماعت اسلامی اس دھاندلی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں نکلیں اور جماعت اسلامی پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں۔

 منعم ظفر نے کہا کہ مرتضی وہاب کراچی تو آگئے ہیں لیکن ان کا دماغ ابھی بھی اسلام آباد میں موجود ہے، لیاقت آباد ڈاک خانہ سے تین ہٹی تک روڈ خراب ہے گاڑیاں الٹی ہوئی نظر آتی ہیں، ایک طرف آئی پی پیز سے معاہدے ختم کئے جا رہے ہیں، دوسرے طرف انہیں ملک میں وزٹ بھی کروایا جا رہا ہے، جبکہ جماعت اسلامی پیر 11 نومبر کو کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی پریس کانفرنس کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر