
سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی صوبے میں امن و امان پر کوئی توجہ نہیں، پی ٹی آئی کے شرپسند اپنے ساتھ آنسو گیس کے شیل بھی لائے تھے جب کہ پی ٹی آئی کے عزائم پُرامن احتجاج کے نہیں تھے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں، انہثبوت دینے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی نے غیرملکی فنڈنگ لی اور غیرملکی فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربے استعمال کیے۔
احسن اقبال کہتے ہیں کہ شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، احتجاج کے نام پرجو کچھ کیا گیا کوئی مہذب معاشرہ برداشت نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا۔ دعویٰ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News