24 نومبر کو احتجاج کی کال؛ اسلام آباد پولیس نے مدد مانگ لی
اسلام آباد: 24 نومبر کو احتجاج کی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی۔
24 نومبر کو احتجاج کی کال کے پیش نظر پنجاب پولیس سے دو ڈی آئی جیز اور دس ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کریں گے۔
چار ہزار رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ پانچ ہزار ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جب کہ رینجرز اینٹی رائٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔
پنجاب کے دس ڈی پی اوز پانچ پانچ سو اہلکاروں کے ہمراہ طلب کئے گئے ہیں، سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی دو دو ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں۔
ایف سی اور پنجاب پولیس کے جوان اینٹی رائٹس کیٹ کے ہمراہ ڈیوٹی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
