بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام
اسلام آباد: بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود بھی ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام ہوگیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر کے ٹیکس کلیکشن میں بڑا شارٹ فال ہوا ہے، ایف بی آر کو مجموعی طور پر ٹیکس محصولات میں 343 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر میں ایف بی آر 852 ارب روپے کے محصولات اکھٹا کرسکا، ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف 1003 ارب روپے تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ کا ٹیکس شارٹ فال 192 ارب روپے تھا، پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف 4635 ارب روپے تھا۔
ذرائع ایف بی آر نے مزید بتایا کہ جولائی تا نومبر ایف بی آر 4292 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرسکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
