
اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال؛ تعلیمی ادارے کھل گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔
اسلام آباد کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں میٹرو سروس بھی بحال ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا شہری بغیر کسی رکاوٹ کے شہر میں آمدورفت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News