
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق متعدد زخمی
پشاور: پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق اوع متعدد زخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کیا جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اوچت کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News