Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر

Now Reading:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر
مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر

مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر

مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، عالمی مارکیٹ میں دالوں کے قیمتیں کم ہونے سے ہول سیل بازار میں دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن رؤف ابراہیم کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100 ڈالر فی ٹن سے زائد کمی ہوئی ہے، جبکہ بھارت، سری لنکا  کی عالمی مارکیٹ سے خریداری بند کرنے کی وجہ سے عالمی بازار میں ریٹ کم ہوئے ہیں۔

رؤف ابراہیم نے کہا کہ ریجن میں پاکستان واحد ملک ہے جو دالوں کی خریداری کر رہا ہے، 860  ڈالر فی ٹن کی قیمت کم ہو کر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے اگئی ہے۔

رؤف ابراہیم نے یہ بھی کہا کہ عالمی بازار کم ہونے سے مقامی امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ستمبر سے اب تک کالا چنے کی قیمت میں 50 روپے کلو کی کمی آگئی ہے، جبکہ رواں ماہ اور اگلے ماہ دالوں کے چھ جہاز لگ رہے ہیں جس کے بعد یہ قیمت 250 روپے تک گرسکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 400  روپے فی کلو چنے کی دال 360 روپے، جبکہ اگلے مہینے تک 300 روپے تک دستیاب ہوگی، ماش کی دال 500 روپے کلو سے کم ہوکر 425 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، کابلی چنا اول نمبر 400 روپے سے کم ہوکر 355 روپے  جبکہ کابلی چنا چھوٹا ۔320 روپے سے کم ہوک 295 روپے کلو ہوگیا ہے۔

Advertisement

روف ابراہیم نے کہا کہ کمشنر کراچی ریٹیل کی سطح پر دالوں کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عام صارف کو پہنچائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر