Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس؛ افسران و اہلکار جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث

Now Reading:

سندھ پولیس؛ افسران و اہلکار جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث
سندھ پولیس؛ افسران و اہلکار جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث

سندھ پولیس؛ افسران و اہلکار جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث

کراچی: سندھ پولیس کے درجنوں افسران و اہلکار جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث نکلے۔

آئی جی سندھ کے احکامات پر کالی بھیڑوں کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آگئی جس میں سندھ پولیس کے سولہ افسران و اہلکاروں کو انکوائری کے بعد سزائیں دے دی گئیں۔ان افسران و اہلکاروں پر منشیات فروشوں، گٹکا ماوا ڈیلرز کی سرپرستی، جبکہ کچھ افسران پر ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز سے بھتہ لینے کے الزامات تھے۔

سزائیں پانے والوں میں پانچ سب انسپکٹرز، چار انسپکٹرز، پانچ ہیڈ کانسٹیبل اور دو سپاہی شامل تھے۔کراچی پولیس کے انسپکٹر شاہ رخ، سب انسپکٹرز صالح مہیسر کے علاوہ راؤ فیاض نوکری سے برطرف جبکہ کراچی کے سب انسپکٹر فخر عالم کو فائنل شوکاز نوٹس دیدیا گیا ہے۔

کراچی کے انسپکٹر احسان چنا اور انسپکٹر عامر حمید کے عہدے میں تنزلی کردی گئی، دونوں افسران پر تھانیداروں اور ہیڈ محررز سے بھتہ لینے کا الزام تھا۔

کراچی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد احمد اور سپاہی ظفر چانڈیو کی دو سال سروس کم کردی گئی جبکہ کراچی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رانا تسلیم کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

Advertisement

مٹیاری پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اعجاز لانگاہ اور ٹنڈو الہ یار پولیس کانسٹیبل عمران پٹھان، سجاول پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عبد الحفیظ اور سکھر پولیس کے سب انسپکٹر کاشف حسین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، جبکہ دادو پولیس کے سب انسپکٹر وحید شیخ کی دو سال، جبکہ لاڑکانہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علی محمد کھوسو کی ایک سال کی سروس کم کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر