Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذموم سیاسی مقاصد کا حصول؛ پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا

Now Reading:

مذموم سیاسی مقاصد کا حصول؛ پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا

مذموم سیاسی مقاصد کا حصول؛ پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا

اسلام آباد: مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرین کی ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر احتجاج کی ناکامی کو چھپانے کے لئے من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے لگی، سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر، ویڈیوز اور غلط اعداد و شمار کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے فلسطین کے شہداء کی لاشوں کو بھی نہ بخشا، پی ٹی آئی کا فلسطین کے شہداء کی لاشوں کی تصاویر کے ذریعے مذموم پروپیگنڈا جاری ہے۔

 بیرون ملک فرار  سلمان احمد نے فلسطین کے شہداء کی تصاویر کو احتجاج میں من گھڑت ہلاکتوں سے جوڑ دیا، ہلاکتوں کا پروپیگنڈا ریاست دشمن ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے۔

ہلاکتوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما ؤں کا پروپیگنڈا بھی جاری ہے جس میں واضح  تضاد پایا جاتا ہے، سلمان اکرم راجا 20، شیر افضل مروت 12، علی امین گنڈا پور سینکڑوں اور لطیف کھوسہ نے تو 278 ہلاکتوں کا دعویٰ کر دیا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر بھی پی ٹی آئی سے منسلک نام نہاد یو ٹیوبرز کا بھی منفی پروپیگنڈا جاری ہے جبکہ ہلاکتوں کے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے دو بڑے اسپتالوں پمز اور پولی کلینک کے وضاحتی بیان سامنے آچکے ہیں۔

پمز انتظامیہ کے مطابق 36 عام شہری اور 66 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی حالت میں اسپتال لائے گئے تھے جبکہ پولی کلینک اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ اسپتال میں کوئی لاش نہیں لائی گئی، کچھ معمولی زخمی افراد آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنا اور ہلاکتوں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کرنا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ہلاکتوں کا پروپیگنڈا صرف کارکنوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کیلئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر