
ہماری افواج ہر طرح کے فتنہ کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر طرح کے فتنہ کا خاتمہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر فوجی جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بڑی بہادری سے 4 فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہر طرح کے فتنہ کا خاتمہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، دہشت گردوں کے اختتام تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے ۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اب دہشت گردوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، ان ناسور کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News