Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

Now Reading:

قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن احسن رضا نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کردی۔

قراداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ حملہ قاضی فائز عیسیٰ پر نہیں بلکہ پورے پاکستان پر کیا گیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی منصوبہ بندی کرکے ایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی۔

متن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی ایک ہفتہ سے کال دی جارہی تھی، قاضی فائز عیسی کو مڈل ٹمپل میں جس اعزاز سے نواز گیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ دنیا کے ایک بڑے ادارے نے قاضی فائز عیسیٰ کو اعلیٰ منصب پر فائز کیا، اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

Advertisement

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اس کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے، آج برطانیہ کی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے وفاقی حکومت اس قرارداد کی کاپی انہیں بھی بھیجے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر