Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

Now Reading:

کراچی؛ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

کراچی؛ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

وزارت دفاع اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے زیر انتظام 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز  کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا باضابطہ افتتاح کر دیا، تاہم 12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی۔

آئیڈیاز 2024 میں اسلحہ، ٹینک، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کی نمائش کی جائے گی، آبدوزیں، ڈرونز، میزائل، سائبرڈیفنس، سیٹلائٹ اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز نمائش کا حصہ ہیں۔

نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپر تھری بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک شریک  ہیں جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

Advertisement

نمائش کا مقصد غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان مؤثر نیٹ ورکنگ فراہم کرنا ہے، آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے نیٹ ورکنگ کو مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

ہر دو سال بعد ہونے والی یہ نمائش پاکستان کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے مقامی دفاعی مصنوعات کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے  اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کے مواقع بھی حاصل کرتا ہے​۔

آئیڈیاز 2024 کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے، جو ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ غیر ملکی وفود اور دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور کاروباری مواقع حاصل ہوتے ہیں، جو پاکستان کے دفاعی شعبے کو جدید بنانے اور نئے شراکت داریوں کے قیام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہ نمائش نہ صرف کاروبار کو فروغ دیتی ہے بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی مینوفیکچرنگ کو بھی تیز کرتی ہے​، اس طرح پاکستان کے لیے یہ ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک ایونٹ ہے۔

کراچی میں دفعہ 144 نافذ

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں 18 سے 24 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 کا نفاذ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی وجہ سےکیا گیا، جبکہ دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں ہر طرح کے اجتماعات، مظاہروں، ریلیوں اور پانچ  سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

پابندی کا نفاذ دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اور غیرملکی شرکا کی سہولت کے لئےکیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم
اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سینئر پولیس افسر نے خودکشی کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر