Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد؛ نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد؛ نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں بڑھتی اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے، 11 نومبر سے تجارتی مارکیٹس اور بیرونی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے تحت آلودگی کے خلاف احتیاطی اقدامات جاری کیے گئے ہیں، خلاف ورزی پر پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہر قسم کی کھیلوں، نمائشوں، تقریبات اور ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مذہبی اجتماعات بھی مستثنیٰ کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز مستثنیٰ ہوں گے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں صرف گراسریز اور میڈیکل سیکشن کھلے رہیں گے، ان احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی، یہ احکامات 11 نومبر سے 17 نومبر تک نافذ العمل رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوام سے اسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ اسموگ کے باعث سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ سے محفوظ رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ اسموگ کے دوران گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں اور گاڑیوں کی غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے، شہریوں کا تعاون ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، مل کر اسموگ کا مقابلہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر