
پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ
ملک میں ایک دن میں پولیو کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق رواں برس پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے، جبکہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، بلوچستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26، جبکہ خیبرپختونخوا 14ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں اب تک پولیو سے 13 بچےمتاثر ہیں جبکہ اسلام آباد اورپنجاب میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثرہوا۔
دوسری جانب اسی حوالے سے محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا کہ پولیو کے نئے کیسز ضلع ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے، رواں سال ژوب سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ تیسرا اور جعفرآباد سے دوسرا کیس ہے۔
اسی طرح خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک بچی پولیووائرس سے متاثر ہوئی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا یہ چھٹا کیس سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News