Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، سید ناصر حسین شاہ

Now Reading:

ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، سید ناصر حسین شاہ
ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، سید ناصر حسین شاہ

ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، سید ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، پاکستانی معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے۔

سندھ کے وزیر بلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024  کے کامیاب انعقاد پر  خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز 2024 کا کراچی میں انعقاد ہونا  ہم سب کے لیے باعث فخر ہے، جبکہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024  میں دفاعی ، جنگی و عسکری سامان کی خرید و فروخت کے اربوں روپے کے 82 معاہدوں پردستخط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  آئیڈیاز 2024  دفاعی مارکیٹ میں نمائش ، فروخت، مشترکہ منصوبوں ، آؤٹ سورسنگ اور تکنیکی تعاون کیلئے اہم سنگ میل ہے، جبکہ آئیڈیاز 2024 پاکستان کی دفاعی مارکیٹ کی ترقی کے لیے   بین الاقوامی تعاون، نئے تجارتی مواقع، اور مقامی صنعت کی ترقی کی راہ ہموارکرتا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  دفاعی آئیڈیاز 2024 بہترین فورم  کے ساتھ پاکستان کی دفاعی ٹیکنیکل مہارت میں  پیش رفت اجاگر کرتا ہے، جبکہ آئیڈیا 2024 اس بات کی بھِی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان جہاں امن و خوشحالی کا خواہاں ہیں وہاں دفاعی صلاحیت میں کسی سے پیچھے نہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن  اور دہشت گرد کے خلاف  بے پناہ قربانیوں کے ساتھ اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے، جبکہ پاکستان ترقی کی طرف گامز ن ہے توایک صوبائی حکومت سرکاری سازورسامان ومشینری کے ساتھ  اسلام آباد میں میں چڑھائی کے لئے کوشاں ہے۔

  ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دوسری طرف اسی تحریک انتشار کی ایک  غیر سیاسی خاتون  پاکستان سعودی عرب کے تعلقات خراب کروانا چاہتی ہے،  دہشت گرد پارا چنار میں معصوم بے گنا مسافروں کا قتل عام کررہے تھے اور کے پی کے صوبائی حکومت اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری کر رہی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی تمام قیادت اپنے انتشار پسند بانی کے ” میں نہیں تو کچھ نہیں ” فلاسفہ پر گامزن ہے، جبکہ  تحریک انتشار کا گروہ ملک میں انتشار و افراتفری، بے یقینی صورتحا ل کروانے کی ہمیشہ ناکام کوشش کرتا ہے، یاد رہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی افراتفری نہ برداشت کی جائے گی اور نہ ہی دھونس، دھرنے اور حملہ آور ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریکِ لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر