
مجھے یقین ہے پاکستان آج نئی تاریخ رقم کرے گا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ڈیجیٹل انقلاب کا ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے، تاہم پنجاب میں ایئر کوالٹی کے جدید مانیٹرنگ نظام کے قیام میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
لاہور سمیت فضائی آلودگی میں پنجاب کے سرفہرست شہروں میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹرز کی تنصیب کردی گئی، دوسرے مرحلے میں 25 مزید مانیٹر لگائے جائیں گے جبکہ لاہور میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے تین مانیٹرز کی تعداد 8 ہو گئی اور 5 موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرز پہلے ہی لاہور میں کام کر رہے ہیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو کاہنہ، تھانہ جیا بھگا، ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ، پنجاب یونیورسٹی، وائلڈ لائف پارک رائیونڈ میں نئے مانیٹرز نصب کر دیے گئے، برقی روڈ، پی کے ایل آئی، یو ای ٹی میں لگائے گئے مانیٹرز نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، شیخو پورہ میں ایک ایک، راولپنڈی میں تین، ملتان میں دو، گوجرانولہ میں دو، سیالکوٹ میں ایک اور بہاولپور میں دو مانیٹر لگائے جائیں گے، سرگودھا میں دو اور ڈی جی خان میں ایک مانیٹر بھی رواں ماہ کے آخر تک کام شروع کر دیں گے، تمام مانیٹر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے مرکزی کنٹرول روم سے جوڑے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف پہلی وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جنہوں نے انسانی زندگی کے تحفظ کے لئے جدید ڈیجیٹل نظام لانے کا انقلاب برپا کیا ہے، اس نظام سے ایئر کوالٹی کی مسلسل نگرانی ہوگی، یہ مستقل حل کی طرف ایک قدم ہے، یہ جدید ڈیجیٹل نظام فضائی معیار کے عالمی (اے کیو آئی) اطلاعاتی نظام سے بھی منسلک ہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عوام اور تحقیق کرنے والوں کو بھی ڈیٹا مہیا ہوگا، اطلاعات چھپانے کے بجائے عوام کو حقائق بتانے کی روایت عام ہوگی، جدید نظام قائم ہونے سے فضائی آلودگی کا بروقت پتہ لگانے، روک تھام اور درست ڈیٹا کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News