اپنے وسائل کے مطابق فیملی کو پلان کریں، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فتنہ پارٹی کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، جلسے میں بندے فی کس ایک ہزار پر لائیں یا پانچ ہزار دیہاڑی پر لائیں، جبکہ آج صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے وفاق کے دیے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے، ابھی کل ہی علی امین نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کیے۔
عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کریں گے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کےلئے این آر او لینا ہے، جہنوں نے امریکہ سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ”ٹرمپ کی غلامی “کےلیے مرے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کےلئے ہر کسی کے پاﺅں پکڑنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
