
صدر ایف پی سی سی آئی کا ونٹر پیکج کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا خیر مقدم
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے 47 ویں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ امریکی عوام نے ٹرمپ کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیا ہے، ٹرمپ کا انتخاب امریکی عوام کی جمہوریت اور آزادی پریقین کی جیت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے نئی امریکی انتظامیہ دنیا بھر میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مینڈیٹ جنگ کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے یہ بھی کہا کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، جبکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے، ہم پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کے لیے قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News