Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مختلف شعبوں میں بڑے مواقع موجود ہیں، عبدالعلیم خان

Now Reading:

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مختلف شعبوں میں بڑے مواقع موجود ہیں، عبدالعلیم خان
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مختلف شعبوں میں بڑے مواقع موجود ہیں، عبدالعلیم خان

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مختلف شعبوں میں بڑے مواقع موجود ہیں، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مختلف شعبوں میں بڑے مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرادوف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران  عبدالعلیم خان نے کہا کہ حالیہ دورہ آذربائیجان یادگار، وہاں ملاقاتیں مثبت اور امید افزاء رہیں، جبکہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور پاکستان و آذربائیجان میں روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان سیاحت سمیت آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے سکتا ہے، ہمیں اپنے باہمی تعلقات کو بزنس اور دوطرفہ ٹریڈ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر آذربائیجان کی کمپنیوں کو بھی پاکستان میں سرمایہ لگانے اور بزنس کرنے کی پیشکش کی، جبکہ ملاقات میں کراچی سے سکھر اور سکھر سے حیدرآباد کے ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کے لئے سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔

Advertisement

دوسری جانب آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے ملاقات میں پاکستان سے تعاون میں فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے تینوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ آذربائیجان کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ سے فوکل پرسن کی نامزدگی کی جائے گی، اور اس حوالے سے نزدیکی رابطہ رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر