Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد: رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

Now Reading:

اسلام آباد: رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
اسلام آباد

اسلام آباد: 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی جس سے تین رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔

  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی شر پسندوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز  کے تین اور پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی  ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں ۔

اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلا لیا گیا ہے۔ فوج کو کرفیو لگانے کا بھی اختیار تفویض کردیا گیا۔انتشار  پھیلانے والوں اور شر پسندوں  سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے لیے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتشاریوں اور شر پسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نپٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر