Advertisement
Advertisement
Advertisement

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Now Reading:

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد: پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد پی ٹی اے نے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں اور غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

ذرائع پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر