حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کے صدر پاکستان آ رہے ہیں، بیلاروس کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوست ملک کے صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، بیلاروس اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، پالیسی ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر چکی ہے، پیٹرول، آٹا، بجلی پچھلے سال کی نسبت اس سال سستے ہیں، پنجاب اور وفاق نے مجموعی طور پر 95 ارب روپے کی بجلی پر سبسڈی دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے بیلارس کے صدر کا دورہ انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے، انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
