بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نذیر جونئیر کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق پاکستانی کرکٹر اور امپائر محمد نذیر جونئیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد نذیر جونئیر نے کرکٹ کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ محمد نذیر جونئیر کی بطور کرکٹر اور امپائر کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر و ایمپائر نذیر جونیئر انتقال کر گئے ہیں۔
سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر کے انتقال کی تصدیق انکے بیٹے نعمان نذیر نے کی ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، ان کو گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔
نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہتی تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے، نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی ہیں۔
انہوں نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
