مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف امریکہ سے واپس لندن پہنچ گئے
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف امریکہ کے دورے کے بعد واپس لندن اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے ہیں۔
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لیگی کارکنوں اور عہدیداروں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی آئی اے کے اوپر کام کر رہے ہیں، مریم نواز بہت محنت کے ساتھ کام کر رہی ہیں، ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں غریب آدمی کی زندگی آسان ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
